خواتین سے پرس چھیننے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

22 Dec, 2020 | 09:49 PM

Raja Sheroz Azhar

(عابد چوہدری ) فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن میں خواتین سے پرس چھیننے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ اہل علاقہ نے ڈاکو کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق والٹن میں بڑھتی وارداتوں کے ستائے عوام نے اپنی عدالت لگا لی ۔ خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو علاقہ مکینوں نے دھر لیا اور خوب درگت کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ خاتون نے بھی ڈاکو کی ٹھکائی کر کے غصہ نکالااور بعد میں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نیک نیتی سے فرائض انجام دے تو جرائم میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

دوسری طرف شمالی چھاونی سرکل میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔مصطفی آباد کے بعد غازی آباد میں واقع سٹور میں ڈاکووں کی لوٹ مار کی ۔غازی آباد میں دو ڈاکووں نے سٹور میں گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی جبکہ ڈاکو دوران واردات دوکاندار سے گالم گلوچ بھی کرتے رہے۔

ایک ڈاکو لوٹ مار کرتا ہے جبکہ دوسرا موٹرسائیکل پر سوار رہتا ہے اور ڈاکو لوٹ مار کرتے ہوئے پانچ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دونوں ڈاکووں نے شناخت سے بچنے کے لئے ماسک پہنچ رکھے ہیں۔متاثرہ سٹور مالک کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس نے واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزیدخبریں