(سعید احمد سعید) وزیر داخلہ شیخ رشید کی سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر وائرل ہونے کا معاملہ، تصویر میں موجود لاہور کی رہائشی لڑکی شائستہ انصاری کا ردعمل سامنے آ گیا۔ وائرل نازیبا تصاویر میں موجود لڑکی میں نہیں۔میری تصاویر کو فوٹو شاپ کیا گیا۔ شائستہ انصاری کا سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو میں موقف سامنے آگیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے بعد تصویر میں موجود لاہور کی رہائشی لڑکی شائستہ انصاری کا ردعمل سامنے آ گیا۔ تصویر میں موجود لڑکی شائستہ انصاری کا کہنا تھا کہ وائرل نازیبا تصاویر میں موجود لڑکی میں نہیں نازیبا تصاویر میں میری تصاویر کو فوٹو شاپ کیا گیا۔
شیخ رشید سے ایک بار اسلام آباد ان کے آفس ملاقات ہوئی۔ بھائی کی نوکری کے سلسلے میں شیخ رشید سے ملاقات کی۔بہت سی لڑکیوں کی طرح میں بھی وزیر ریلوے کی پرستار ہوں۔اس ملاقات میں شیخ صاحب کے ساتھ ایک تصویر اتروائی۔اسی تصویر کو بنیاد بنا کر مجھے اور شیخ رشید کو بدنام کیا جا رہا ہے۔
شائستہ انصاری کا کہنا تھا کہ نازیبا تصاویر کا عمل ہوا تب سے ہی پریشان ہوں۔بیڈ میں موجود لڑکی میں نہیں ہوں بلکہ وہ فوٹو شاپ ہیں۔یہ سب شیخ رشید کے خلاف پروپیگینڈا ہو رہا ہے۔شیخ رشید اس معاملے کی انکوائری کروائیں۔مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں مجھے تحفظ دیا جائے۔