ہوٹل مالکان کیلئے اچھی خبر، بڑی اجازت مل گئی

22 Dec, 2020 | 06:31 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے کا کورونا صورتحال میں ریسٹورنٹ مالکان کے لئے بڑا فیصلہ، ریسٹورنٹ مالکان کو عمارت کے اوپن ایریاز کو سٹنگ کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل کی عمارت کے فرنٹ، بیک اور اطراف جگہیں وقتی طور پر مہمانوں کو کھانا کھلانے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ ریسٹورنٹ کی عمارت کے باہر کوئی مستقل نوعیت کا سٹرکچر تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 مہمانوں کو پارکنگ کی سہولت مہیا کرنا اور ریسٹورنٹ کے باہرٹریفک کی بلارکاوٹ روانی یقینی بنانا ریسٹورنٹ مالک کی ذمہ داری ہوگی۔ سہولت کا اطلاق صرف حکومت کی طرف سے کورونا کے بارے میں جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کی مدت تک ہوگا۔

مزیدخبریں