شہباز شریف کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

22 Dec, 2020 | 02:29 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت پیشی، عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت پر شہبازشریف روسٹرم پر آئے اور اپنی صحت کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میری ہیلتھ رپورٹس ایک ماہ کے بعد دی گئی۔ کینسر کا مریض ہوں لیکں ابھی تک ڈاکٹرز نے چیک اپ نہیں کیا، عدالت نے شہبازشریف کو الگ سے درخواست دائر کرنے ہدایت کردی۔ نیب نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، سلمان شہباز اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

میاں شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے بڑے بھائی میاں نوازشریف کی طبیعت دریافت کی جبکہ شہبازشریف نے خواجہ عمران نذیر کے بہنوئی کےانتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو حکومت میڈیکل کی سہولیات فراہم نہیں کر رہی۔ لیگی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف پر آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت پہنچی۔  

مزیدخبریں