ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری خبردار! بھرتیوں کے جعلی اشتہارات، مراسلہ جاری

شہری خبردار! بھرتیوں کے جعلی اشتہارات، مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) پیسے کمانے کے لیے شہریوں سے دھوکا، ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے جعلی اشتہارات, مختلف ٹیسٹنگ سروس ایجنسز سرگرم، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں موصول ہونے والی متعدد شکایات پر شہریوں کو خبردار کر دیا گیا، مراسلہ بھی جاری کردیا۔
پیسے کمانے کے لیے شہریوں سے دھوکا,نوسرباز سرگرم، ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے جعلی اشتہارات کی شکایات، مختلف ٹیسٹنگ سروس ایجنسز پیسے بٹورنے کے لیے سرگرم ہونے کا انکشاف،محکمہ سکول ایجوکیشن میں ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے جعلی اشتہارات اور ٹیسٹنگ سروس کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے شہریوں کو خبردار کر دیا اور نوسربازوں سے بچنے اور عوامی اگاہی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کچھ ٹیسٹنگ سروس ایجنسز نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا جعلی اشتہار دیا جس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں، ایجوکیٹرز کی بھرتیاں اگر آئیں گی تو صرف پی پی ایس سی کے زریعے ہی ٹیسٹ لیا جائےگا،کابینہ نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لیے صرف پی پی ایس سی کو اجازت دے رکھی ہے، ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لیے پی پی ایس سی کے علاوہ کوئی بھی ٹیسٹنگ سروس ایجنسز ٹیسٹ نہیں لے سکتیں،عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لیے گمراہ کرنے والے اشتہارات پر کان نہ دھریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer