رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر

22 Dec, 2019 | 03:20 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) حکومت کا مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور جھٹکا، رنگ روڈ پر سفر کرنیوالوں کیلئے ٹول ٹیکس میں اضافہ، کار اور جیپ کیلئے ٹول ٹیکس 45 روپے کر دیا گیا۔

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام کیساتھ ایک اور کھلواڑ، رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اچانک اضافہ کر دیا گیا ہے، کار اور جیپ کیلئے ٹول ٹیکس 45 روپے، ہائی ایس ویگن اورمنی بس کیلئے ٹول ٹیکس 90 روپے کر دیا گیا،بس کیلئے ٹول ٹیکس 230 روپے اور لوڈر پک اپ کیلئے 270 روپے ٹول ٹیکس ہوگیا، جبکہ ٹرک اور ٹرالر کیلئے 450 روپے ٹول ٹیکس کر دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ٹول ریٹس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

مزیدخبریں