(فہد علی) تھانہ نولکھا کے علاقے میں پراسرار قتل کی واردات، خواجہ اقبال نامی شہری کو نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ریلوے روڈ کے قریب خواجہ اقبال نامی شہری کو کسی نے گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
ورثا کا کہنا تھا کہ 35 سالہ مقتول خواجہ اقبال گھر میں تیسری منزل پر کمرے میں سوا ہوا تھا، صبح جب دروازہ کھولا تو کمرے میں اقبال کی لاش پڑی تھی، جس پر ورثا نے فوراً پولیس کو اطلاع کی، اقبال کی نہ تو کسی سے کوئی دشمنی تھی اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ورثا کی جانب سے مقدمہ کے اندارج کے لیے تھانہ نولکھا میں درخواست جمع کروائی گئی,پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے