ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دسمبر اپنا رنگ دکھانے لگا، سردی سے لاہوریئے ٹھٹھر گئے

 دسمبر اپنا رنگ دکھانے لگا، سردی سے لاہوریئے ٹھٹھر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) دسمبر اپنا  رنگ دکھانے لگا، لاہورکی سرد صبحیں اور ٹھنڈی شاموں نے  خنکی میں اضافہ کر دیا۔

دسمبر اپنے جوبن پر ہے جس کے باعث سردی عروج پر پہنچ چکی ہے، ٹھنڈ کیساتھ ساتھ دھند نے بھی لاہور سمیت پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صبح کے اوقات میں لاہورکا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، ہوامیں نمی کاتناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی دھوپ کے بعد مطلع صاف ہوجائےگا جبکہ دھند کا سلسلہ جنوری تک چلے گا جبکہ دسمبر کے اختتام پر بادل بھی پنجاب میں پڑاؤ ڈالیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer