ماہرہ خان نے زندگی کی35 بہاریں دیکھ لیں

22 Dec, 2019 | 11:40 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) پاکستان کی نامور اداکارہ اور دنیا بھر میں خوب نام کمانے والی اداکار ماہرہ خان نے زندگی کی  35بہاریں دیکھ لیں ۔ ماہرہ خان 21دسمبر1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان اپنے بیٹے ازلان سے کافی قریب ہیں، اور وہ اکثر و بیشتر اپنے انسٹاگرام اکا ونٹ پر ازلان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ماہرہ خان نے اداکاری میں اپنے کیریئر کا آغاز 2011 کی فلم بول میں ایک معاون کردار سے کیا۔

انہوں نے نیت نامی ڈرامے سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں ڈیبیو کیا، جبکہ شہرت ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ڈرامے ہمسفر سے ملی۔ اس کے بعد ماہرہ خان کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بھی خوب پسند کیا جانے لگا۔

ماہرہ خان کو اپنے کیریئر میں کئی ایوارڈز بھی ملے، جبکہ ان میں ووگ اسٹائل ایوارڈ بھی شامل ہے۔ وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو میک اپ کے نامور برینڈ لوریل کی سفیر بنیں۔ ماہرہ خان نے بولی وڈ فلم رئیس میں بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں اور بہت سی فلموں کی آفرز موصول ہوئیں۔

مزیدخبریں