(عفیفہ نصر اللہ) ہر سال کی طرح اس سال بھی سٹی نیوز نیٹ ورک نے مسیحی بھائیوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منانے کے لئے خوب اہتمام کیا، سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفتر میں کرسمس منائی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
اپنے محنتی مسیحی ملازمین کی خوشیوں کو پورے سٹی نیوز نیٹ ورک نے خوب اہتمام کے ساتھ مل کر منایا، تقریب میں رنگ برنگے چھوٹے چھوٹے قمقموں اور سانتا کلاز کے ساتھ کرسمس ٹری کو خوب سجایا گیا۔قریب میں دفتر میں کام کرنے والے مسیحی بھائیوں نے ملکر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو کیک بھی کھلایا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ عمران نذیر اور سیف الملوک کھوکھر نے بطور خاص شرکت کی اور مسیحی بھائیوں کو کیک کھلا کران کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔
سٹی فورٹی ٹو دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے محبت، اخوت و بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں نے تمام مسیحی بھائیوں میں تحائف اور کیش پرائز بھی تقسیم کئے۔