(اکمل سومرو) بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کا 13 واں کانووکیشن، 442 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئی، ارفع کریم گولڈ میڈل سافٹ ویئر انجینئرنگ کی گریجوایٹ تظنیم عبد الجبار کو دیا گیا۔
بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر شاید حفیظ کاردار نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کانووکیشن میں 442 گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئی، مریم داود سکول آف ویثرول آرٹس کی 90، رضیہ حسن سکول آف آرکیٹکچر کی 37، سیتہ مجید سکول آف لبرل آرٹس کی 30، سکول آف میڈیا اینڈ ماس کیمونیکیشن کی 109 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔
سکول آف کمپیوٹر اینڈ آئی ٹی کے 94، انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کی 47، سکول آف ایجوکیشن کے 35 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن میں بہترین تعلیمی کارکردگی پر 20 گریجوایٹس کو میڈلز سے نوازا گیا۔
گریجوایٹس کا کہنا ہے کہ بی این یو نے صرف ڈگری ہی نہیں بلکہ کانفیڈنس بھی دیا ہے۔ کانووکیشن میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی نے پہلی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی جاری کردی۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw