ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے ن لیگ کو بڑا سیاسی جھٹکا دیدیا

تحریک انصاف نے ن لیگ کو بڑا سیاسی جھٹکا دیدیا
کیپشن: City42 - PMLN, PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  مسلم لیگ (ن) کو ایک اور دھچکا لگ گیا، پنجاب کے15 ڈسٹرکٹ چیئرمینوں نے تحریک انصاف  میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 ڈپٹی میئر وسیم قادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پنجاب میں ن لیگ کے مزید پتے جڑ گئے۔ لاہور کے 15 اضلاع کے  چیئرمینز نے عبدالعلیم خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے چیئرمینز میں وہاڑی سے پیر غلام محی الدین چشتی، بہاولنگر سے سید قلند رحسین، بھکر سے احمد نواز نوانی، بہاولپور سے دلشاد قریشی، چنیوٹ سے ثقلین سجنکا، فیصل آباد سے چوہدری زاہد نذیر، جھنگ سے نواب بابر خان سیال، خانیوال سے رضا سڑکانہ، لیہ سے عمر علی، مظفرگڑھ سے عمر گوپانگ، اوکاڑہ سے ملک علی قادر، پاکپتن سے میاں اسلیم سکھیرا اور خوشاب سے امیر حیدر کے نام شامل ہیں۔

ان تمام چیئرمینوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ لاہور ائیر پورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے ہر بلدیاتی چیئرمین کو پارٹی پرچم پہنایا اور ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو سراہتے ہوئے توقع  ظاہر کی کہ اس سے پنجاب بھر میں پارٹی اور بلدیاتی اداروں کی ساکھ مزید مضبوط ہوگی۔

مزید اہم خبریں جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Sughra Afzal

Content Writer