(راؤدلشاد) شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کے خلاف زونل انفورسمنٹ عملے کو کارروائی سے روک دیاگیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن نےحکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی صرف زونل آفیسر ریگولیشن ہی کرسکے گا، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کےجاری کردہ حکم نامہ کے مطابق شادی ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پر زونل اور انفورسمنٹ اہلکار کارروائی کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے، زونل آفیسر ریگولیشنزکی موجودگی میں ہی شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوسکے گی، زونل آفیسر ریگولیشنز کی موجودگی کا فیصلہ اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو بے جا تنگ کرنے کی شکایات پر کیاگیا.
زونل آفیسر ریگولیشن کے علاوہ اگر کوئی اہلکار شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرےگا تو اسکے خلاف ڈسپلنری ا یکشن لیا جائے گا، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،زونل آفیسر کی عدم موجودگی پرشہری زونل اہلکاروں کے خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں۔