(جمال الدین) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز (مرحومہ)کے اکاؤنٹس میں موجود رقوم کو نکلوانے کے لیےفیملیعدالت سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے بیگم کلثوم نوازکی سیکشن رپورٹ کیلئے عدالت سےرجوع کرلیا،نواز شریف کی جانب سے دی گئی درخواست میں انداج وفات سرٹیفکیٹ ساتھ لف ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز 9ستمبر 2018ء کو وفات پاگئی تھیں، بیگم کلثوم نوازکےاکاؤنٹس میں93لاکھ،31ہزار922روپے موجود ہیں،درخواست میں کہا گیا کہ93لاکھ 31ہزار922روپے کےحصول کیلئے سیکشن رپورٹ دی جائے،کلثوم نوازکے4اکاؤنٹس میں 93لاکھ31ہزارسےزائد رقم موجود ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حبیب بینک برانچ شریف ایجوکیشن سٹی میں 15لاکھ سےزائد ،سٹینڈرڈچاٹرگلبرگ برانچ میں 73لاکھ85ہزار691روپے موجود ہیں،جبکہ الائیڈبینک میں 13لاکھ،بو بی ایل جوہرٹاؤن میں 3لاکھ81ہزارموجود ہیں،کلثوم نوازکےذمے کوئی رقم واجب الادا نہیں ہے۔
مزید ویڈیوز اور خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos