محکمہ ایکسائز کی پھرتیوں کا پول کھل گیا

22 Dec, 2018 | 12:21 PM

Sughra Afzal

 (علی ساہی)سمارٹ کارڈ کا منصوبہ، محکمہ ایکسائز کی پھرتیوں کا پول کھل گیا۔ 3 دن میں 10 ہزار سے زائد کارڈز کی ڈیمانڈ آنے کے باوجود تاحال اجرا شروع نہ ہوسکا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس کی کمی کے باعث محکمہ ایکسائز نے چار روز قبل وزیر اعلیٰ سے سمارٹ کارڈ کا افتتاح کرایا تھا۔ افتتاح کو 4 روز گزر گئے ہیں مگر ایک بھی کارڈ جاری نہیں ہوسکا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈز تین سے سات روز میں گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔ سمارٹ کارڈ اگلے دو روز میں جاری ہوتا ہوا نظر نہیں آر ہا کیونکہ آج اور کل  محکمہ ایکسائز میں چھٹی ہوتی ہے۔ کارڈز چونکہ دفتر میں دینے کی بجائے مالکان کے گھروں میں بھجوائے جانے تھے لیکن متعلقہ کورئیر کمپنی کو تاحال ڈلیوری کیلئے ایک بھی کارڈ نہیں بھجوایا گیا جبکہ متعلقہ کمپنی نے سمارٹ کارڈ کو چیک کرنے کیلئے دفاتر میں ڈیوائسس بھی نصب نہیں کی اور ٹریکنگ کیلئے تاحال اینڈرائیڈ فونز بھی کمپنی نے ایکسائز کے حوالے نہیں کیے۔ اس لیے لگتاہے کہ شہریوں کو ابھی کارڈز پہنچانے میں 7 سے 8روز درکار ہیں۔

مزیدخبریں