سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت کا ایک اور الاؤنس دینے کا فیصلہ

22 Dec, 2018 | 12:00 PM

Sughra Afzal

 (اکمل سومرو) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، اب ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس صرف اساتذہ کو نہیں بلکہ تمام سرکاری اداروں میں تعینات ملازمین و افسروں کو  ملے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم فل ا ور پی ایچ ڈی الاﺅنس اساتذہ کے علاوہ دیگر ملازمین کو بھی دیا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ الاؤنس صرف یونیورسٹی اساتذہ کو دیا جاتا تھا اب  تمام سرکاری ملازمین کو ملے گا۔

محکمہ فنانس نے اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ہدایات کے مطابق یہ الاؤنس دیا جائے گا اور اس الاؤنس کو جاری کرنے کے لیے پنجاب کی کوالیفکیشن ایکوالینس کمیٹی سے کیسز کی منظوری لینا ضروری نہیں ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 4 جنوری 2017ء سے اس الاؤنس کے اجراء کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے تاہم اس نوٹیفکیشن پر پنجاب میں عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو حکومت کی جانب سے اب ایم فل الاﺅنس 5 ہزارجبکہ پی ایچ ڈی الاﺅنس 10 ہزار روپے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں