لاہور کے 4 بڑے ہسپتالوں میں شیلٹرز ہومز بنانے کا فیصلہ

22 Dec, 2018 | 10:03 AM

Sughra Afzal

 (بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت کا ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی شیلٹرز ہومز بنانے کا فیصلہ، ابتدائی مرحلے میں لاہور کے 4 ہسپتالوں جناح، جنرل، سروسز اور پی آئی سی کے ایم ایس کو ایک ہفتے میں شیلٹر ہومز مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے ایم ایس کا اجلاس ہوا۔اس دورا ن فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں لاہور کے 4بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے سردی سے بچاؤ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہسپتالوں کے ایم ایس نے شیلٹرز  ہومز کےلئے جگہوں کی نشاندہی کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق شیلٹر زبنائے جارہے ہیں۔ اگلے مرحلے میں دیگر ہسپتالوں میں بھی سردی سے بچاﺅکا بندوبست کیا جائے گا۔

 سرد موسم میں ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر نے بتایا کہ پی آئی سی میں40 سے زائد افراد کے لئے بستر ، کمبل اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ جبکہ انتظار گاہ کے انتظامات جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

مزیدخبریں