وفاقی وزیرپاورڈویژن نے اووربلنگ کا آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا

22 Dec, 2017 | 10:59 PM

(سٹی42)لیسکو کی جانب سے صارفین کو اووربلنگ کا معاملہ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے اربوں روپے کی اووربلنگ کا آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ اووربلنگ کرنیوالوں کا تعین کیا جائے۔ 

اووربلنگ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ نیسپاک دفتر میں وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ اووربلنگ کرنیوالوں کا تعین کیا جائے۔ صارفین کو اووربلنگ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے کہا کہ کمپنی میں درست بلنگ ملنے کی وجہ سے اربوں روپے کی اووربلنگسامنے آئی تھی۔ اویس لغاری نے اووربلنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس دوران حیسکو، پیسکو، کیسکو اور لیسکو کےسربراہان کی ناقص کارکردگی پر سرزنش بھی کی گئی۔

 فیسکو کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کمپنیاں بجلی چوروں کو نہیں پکڑ سکتیں وہ علاقے آوٹ سورس کر دیئے جائیں۔ اجلاس میں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کام نہ کرنے والے کمپنیوں کے سربراہان کو فوری ہٹانے کا حکم بھی دیا گیا۔

مزید دیکھئے:

 

مزیدخبریں