ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجوں میں 4 سالہ ڈگری شروع کرنے کا منصوبہ روکنے کا فیصلہ

سرکاری کالجوں میں 4 سالہ ڈگری شروع کرنے کا منصوبہ روکنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پنجاب کے مزید سرکاری کالجوں میں چار سالہ ڈگری شروع کرنے کا منصوبہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 39 کالجوں میں جاری ڈگریوں کی پہلے جانچ پڑتال ہوگی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈگریوں کا معیار جانچنے کیلئے پی ایچ ای سی کو ٹاسک دے دیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے تحت لاہور سمیت صوبے میں 39 سرکاری کالجوں میں بارہ مضامین میں چار سالہ بی ایس ڈگری کرائی جارہی ہے۔ حکومت نے مزید کالجوں میں بی ایس شروع کرنے کو کمیشن کی رپورٹ کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈگری کے معیار کی جانچ پڑتال کے ضوابط کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ایچ ای سی ضوابط کےتحت کالجوں کا انفراسٹرکچر، فیکلٹی کا معیار، لیبز اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے 2010ء میں چار سالہ ڈگری پروگرام کا اجراء کیا تھا۔

مزید دیکھئے: