(سٹی42)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 51 ویں کانوکیشن کے موقع پر 568 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو فیلوشپ اور ممبرز کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجھوانہ کی خصوصی شرکت۔
اعوان اقبال میں منعقدہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی 51 ویں کانوکیشن منعقد کی گئی۔ 51 ویں کانوکیشن کے موقع پر کل 568 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو ڈگریوں سے نوازا گیا ۔ جن میں سے 495 ڈاکٹرز کو فیلوشپ جبکہ 72 کو ممبر شپ سے نوازا گیا۔ کانوکیشن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجھوانہ نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رفیق رجھوانہ کا کہنا تھا کہ آج ان ڈاکٹرز کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے ، ان کی ان کے اہل خانہ کی محنت اور لگن رنگ لائی ہے۔ ان کو ترغیب کرتا ہوں کے آگے بھڑھ کر ملکو قوم کی خدمت کریں۔
اس موقع پر ڈگریاں اور میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اللہ کے بے حد شکرگزار ہیں۔ آنے والی جنریشن کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ خوب ڈٹ کر محنت کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔
سی پی ایس پی کے 51 ویں کانویکیشن کے موقع پر ڈاکٹر صافیہ، ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹر پراکش،ڈاکتر سمبل، ڈاکٹر محمد رضا ڈاکتر دانش ، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر محمد صدیق اور ڈاکٹر نیلم کماری کو بہترین کار کردگی پر گولڈ میڈلز سے نوازا گیا
مزید دیکھئے: