(زین مدنی) لالی ووڈ انڈسٹری کی دو فلمیں سینما گھروں کی زینت بن گئیں۔ شان کی ارتھ دی ڈیسٹی نیشن اور عروہ حسین بلال اشرف کی رنگریزا میں سے کون سی فلم کس آفس پر ہٹ ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارتھ دی ڈیسٹی نیشن کی کاسٹ میں شان کے ساتھ عمائمہ ملک، عظمیٰ حسن اور محب مرزا شامل ہیں جبکہ رنگریزا میں عروہ حسین، بلال اشرف، غناں علی اور گوہر رشید اداکاری کر رہے ہیں۔ دونوں فلمیں میوزیکل سٹوری ہیں جبکہ شان کی فلم کے گانے رنگریزا سے زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔ دونوں فلموں کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملے گی لیکن دونوں بزنس کتنا کریں گی اور باکس آفس پر کیا رش رہے گا یہ آنے والا وقت بتائے گا۔