(قیصر کھوکھر) سیروتفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے خوشخبری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ریس کورس پارک اور باغ جناح کو آپس میں جوڑنے کا منصوبہ ترتیب دے دیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول کا کہنا ہے کہ ریس کورس پارک اور باغ جناح کو ملانے کے لئے صرف دو سو میٹر انڈر پاس کی ضرورت ہے جس سے عوام ریس کورس پارک سے آسانی کیساتھ باغ جناح جا سکیں گے اور باغ جناح سے چڑیا گھر کا بند راستہ بھی کھول دیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس منصوبے پر فوری کام شروع کرنے اور اس منصوبے کے خدوخال طے کرنے کی ہدایت کر دی۔