(ناصر علی ): آسٹریا میں مقیم مسلم لیگ ق کی سربراہ سمیرا رحمان ذاتی مصروفیات کے سلسلے میں 10 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی رہنما سمیرا رحمان ترکش ائیر لائن کی پرواز ٹی کے 714 کے ذریعے براستہ استبول لاہور پہنچی، سمیرا رحمان کے ہمراہ ان کے خاندان کے 25 افراد بھی لاہور آئے ہیں۔ ائیر پورٹ پر مسلم لیگ کے کارکن صوفی انور اور عبیدالرحمن نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیرا رحمان لاہور میں اپنے قیام کے دوران عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کریں گی اور اسکے علاوہ خاندانی تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔