ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام ایکسپریس کو لاہور سٹیشن پر حادثہ، بزنس کلاس بوگی ٹریک سے اتر گئی

Lahore Railway Station, Business Class , Awam Express, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:  لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ٹرین کو لاہور اسٹیشن پرحادثہ پیش آنے سے پلیٹ فارم بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا۔
عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس بوگی  ریلوے سٹیشن کے 5نمبر پلیٹ فارم پرڈی ریل ہو گئی جس کے نتیجے میں پلیٹ فارم ٹوٹ پھوٹ گیا۔ 
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریک اور پلیٹ فارم کا کافی نقصان ہوا۔ ٹرین کی یہاں پلیٹ فارم نمبر 5 پر پھنسی ہوئی بوگیوں کو نکال کر دوسرے پلیٹ فارم پر لگایا گیا لیکن  ٹرین کو نئی اے سی بزنس کلاس بوگی نہ مل سکی ۔ آخر مسافروں کو اے سی بزنس کلاس کی بجائے دوسری ائیرکنڈیشنڈ بوگی میں بٹھا کر  3گھنٹے سے زائد تاخیر  کے بعد کراچی روانہ کیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کی حادثے کا شکار بوگی کو پٹری پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔  20سے زائد مسافروں کو لوئر اے سی کلاس میں ایڈجسٹ کیا گیا۔
عوام ایکسپریس ٹرین کے مسافروں نے اس صورتحال پر لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کرنا شروع کر دیا تاہم ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو سمجھا بجھا کر صورتحال کو مینیج کر لیا۔  مسافر اس بات پر سیخ پا تھے کہ بزنس کلاس ٹکٹ کے پیسے لیکر انتظامیہ نے لوئر اے سی میں بٹھادیا۔