محکمہ خوراک  کے سنٹر سے35 ہزارمن گندم چوری

22 Aug, 2024 | 09:30 PM

 کلیم اختر: محکمہ خوراک کے گوجرانوالہ پی آر سنٹر سے35ہزار 550 من گندم کی خردبرد میں 9 ملازمین ملوث نکلے ۔ اینٹی کرپشن میں درخواست دائر  کردی گئی ۔

 سپیشل آڈٹ کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ملوث ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی جا چکی ہے، سیکرٹری فوڈ نے ڈائریکٹر فوڈ کو صوبہ بھر کے گوداموں کی رپورٹ 7 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق سرکاری گندم کی پرائیویٹ فلور ملز کو غیر قانونی فروخت پر محکمانہ تحقیقات کے دوران 1422میٹرک ٹن گندم کی خردبرد میں 9 ملازمین ملوث پائے گئے، ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی جاچکی ہے،سپیشل آڈٹ کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ملوث ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت بھی کی جاچکی ہے،

سیکرٹری فوڈ نے ڈائریکٹر فوڈ کو صوبہ بھر کے گوداموں کی رپورٹ 7 روز میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری فوڈ پنجاب معظم اقبال سپرا نے جعلسازی و غفلت پر متعدد ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائیاں کی ہیں، ترجمان نے واضح کیا کہ محکمے میں چھپی کالی بھیڑوں کیخلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔

مزیدخبریں