ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ۔ 

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفدرمیں شیری رحمان  ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے، جبکہ مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی, ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ۔ 

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی اور بجلی کے زیادہ بلوں کا معاملہ اٹھایا۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیاں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا، کہنا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظر انداز کی جا رہا ہے۔  

ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔