چھ اعشاریہ ایک شدت کا طاقتور زلزلہ، جھٹکوں سے زمین ہل گئی

22 Aug, 2024 | 09:12 PM

سٹی42: چھ اعشاریہ ایک شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے زمین ہل گئی۔ 

رروس کے میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز روس کے علاقے کامچٹکا میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے دور دراز کے علاقوں تک زمین ہل گئی۔ 

 روسی میڈیا ذرائع کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے  کہ روسی اکیڈمی آف سائنسز  کی جیو فزیکل سروس کی کام چیٹکا برانچ نے اس بارے میں تفصیلات شائع کی ہیں۔

زلزلے کا مرکز روس کے علاقے  آواچا بے میں پیٹرو پاولوسک کامچیٹسکی سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر تقریباً 40 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس زلزلہ کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام زلزلہ سے ممکنہ متاثرہ علاقوں کے ایمرجنسی رسپانس کے اداروں سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

انگ کانگ: چین کے سنکیانگ میں جمعرات کو 5.5 کی شدت کا زلزلہ آیا، یہ بات ملک کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر نے بتائی۔

مزیدخبریں