ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا گنج بخش کے عرس پر زائرین  کے لیے خوبصورت سرپرائز

داتا گنج بخش کے عرس پر زائرین  کے لیے خوبصورت سرپرائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ دربار میں حرمِ نبوی کی طرز پر کینوپیز لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ افتتاح عرس کے موقع پر چوبیس اگست کو ہوگا، 
 مسجد کے صحن میں مجموعی طور پر بیس چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹو میٹک ہوں گی، جس سے مسجد و دربار شریف کا حُسن دوبالا اور زائرین کو بہتری سہولت کی فراہمی دستیاب ہوگی۔ اس ضمن میں پینسٹھ کروڑ روپے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے، 

سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ زائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے، جس کے لیے گورنمنٹ ہمہ وقت مستعد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرہ وپاکیزہ رکھنا اور عقیدت مندوں کو سیکیورٹی، حفظا ن صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول  کی فراہمی کے لیے محکمہ کوشاں ہے۔