محمد حماد : قومی باکسر محمد وسیم نے مریم نواز شریف سے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل کردی ۔
محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کیلئے اپنا پیغام جاری کیا، کہا کہ فائٹ قریب ہے اور پاسپورٹ پھنس جانے سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پر مشکلات ہیں، چار اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہے اور میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ۔ تاخیر سے پاسپورٹ ملا تو تیاری متاثر ہوسکتی ہے ، جلد پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔
واضح رہے کہ محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے ۔ محمد وسیم نے 22 جولائی کو ڈینش ایمبیسی میں ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کروایا تھا ۔