سعید احمد: انٹرنیٹ کی رفتارکم ہونےسےدو ہفتوں میں3 سے5سوملین ڈالرکانقصان ہونےکاانکشاف ہوا۔چھ لاکھ فری لانسرزگھربےکاربیٹھےہوئے ہیں اور30ہزارآئی ٹی ٹیک کمپنیاں بھی نقصان میں چلی گئیں۔
دنیاکی کمپنیوں کاپاکستان میں موجود فری لانسرز پر اعتماد ختم ہونےلگا۔لاکھوں کاروزگارخطرےمیں۔آئی ٹی ایکسپرٹس نےفائر وال کی تنصیب سےمتعلق واضح پالیسی بنانے کامطالبہ کردیا۔ملک میں انٹرنیٹ سلو ڈاؤن ہونے کے باعث آئی ٹی انڈسٹری کا کتنانقصان ہوا ہے۔اس بارےمیں حیران کن انکشافات سامنے آنے لگے ہیں۔ آئی ٹی انڈسٹری سے منسلک افراد کے مطابق دو ہفتوں میں تین سے پانچ سو ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔پاکستان میں چھ لاکھ کےقریب فری لانسرزہیں،اورآئی ٹی ٹیک کمپنیوں کی تعداد تیس ہزارہے جو فری لانسرز ٹریننگ کراتی ہیں۔تمام کےکاروباربندہوچکے۔ٹیک انڈسٹری سے منسلک افراد کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فائر وال کی تنصیب سے متعلق حکومت کو واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ انٹرنیٹ سلو ہونے سے دنیا بھر کی کمپنیوں کاپاکستان میں موجود فری لانسرز پر اعتماد ختم ہورہا ہے