گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز مالکان تک نہ پہنچ سکے 

22 Aug, 2024 | 07:40 PM

 علی ساہی : پوسٹ آفس کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی ۔مکمل ایڈریسزلکھنے،بروقت فیسیں وصول کرنےکےباوجود رجسٹریشن کارڈزکئی دن سے مالکان تک نہ پہنچ سکے۔۔شہری  ڈی جی ایکسائز آفس اور پوسٹ آفس کے چکرلگالگاکرخوارہورہے ہیں ۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سےکارڈز کی ڈلیوری کا سسٹم سنٹرلائزڈ کرنے سےکارڈز کامالکان تک پہنچنا مشکل ہوگیاہے۔رجسٹریشن کارڈز اضلاع میں بھجوانے کی بجائےجی پی اوڈی جی آفس سے ڈائریکٹ مالکان تک پہنچانے تھے۔تاہم کارڈز مالکان تک پہنچنے کا تناسب بہت کم ہوگیاہے۔ بکنگ بھی سست روی کا شکارہے۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 2لاکھ55 ہزار سے زائد کارڈز بکنگ کےلئے دیے گئے۔مگر ایک لاکھ 80 ہزاربک کیے جاسکے۔70ہزار کے قریب کارڈز تا حال بک ہی نہیں کیے جاسکے۔اوراس بارےمیں ایکسائز کو تفصیلات بھی نہیں دی گئیں کہ کتنے کارڈز مالکان تک نہیں پہنچے۔

شہریوں کا کہنا ہے ڈی جی آفس اور پوسٹ آفس کے چکر لگانے کے باوجود کارڈز حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔کارڈز کی فراہمی کےلئے 72گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ جبکہ کئی کئی دن تک کارڈز نہیں دیےجاتے

مزیدخبریں