سٹی 42 : اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما ایم این اے ارباب عامر ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ارباب عامر ایوب کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم این اے ارباب عامر ایوب کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایم پی اے ملک شہاب کو بھی حراست میں لے لیا۔ ارباب عامر کو تھانہ ترنول سے نانعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کا اسلحہ اور گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود آج ترنول میں ہر صورت جلسہ کرنےکا اعلان کر رکھا تھا جب کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دیے گئے تھے۔