سرکاری سکولوں کی تزئین و آرائش،ڈیڑھ کروڑ کا بجٹ جاری 

22 Aug, 2024 | 07:12 PM

 سٹی 42: لاہور کے سرکاری سکولوں کی تعمیر ومرمت کیلئے بجٹ جاری کردیا گیا ۔ڈیڑھ کروڑ کا بجٹ نئے کمروں کی تعمیر ،خطرناک عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خرچ ہوگا
لاہور کے سرکاری سکولوں کی حالت زار بہتر ہوگی ،،نئے کمرے تعمیر ہوں گے ،،خطرناک عمارتوں کی تزئین  و آرائش کی جائے گی ، سرکاری سکولوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا بجٹ جاری کر دیا گیا۔۔
لاہور کے 5 ہائی سکولز میں خطرناک عمارتوں کے حصے شامل ہیں۔ بجٹ سے سکولوں میں بچوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں سے تعمیرومرمت کے حوالے سے بجٹ کی تفصیلات مانگ لیں۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ فنڈز کم ہونے کے باعث میرٹ پر سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام کروایا جائے گا

مزیدخبریں