راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپولیس کو سٹریٹ کرائم کی وارداتیں فوری طورپر روکنے کا ٹاسک سونپ دیاوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لانے کی ہدایت کی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ پولیس افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے مقررہ اشارئیے(کے پی آئی)کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں پر محفوظ سفر کیلئے اقدامات یقینی بنانے اور پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریاز ختم کرنے کے لئے ایکشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ تاجر اوردوکانداوں کا تحفظ بنانے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے۔ چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اوردیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر سڑک اور گلی محلے کو محفوظ بنا جائے اور سخت قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی کوجرم کرنے کی جرأت نہ ہو۔ کسی روڈ پر ڈکیتی اورجرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ عورتیں اوربچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی اوردیگر افسران بھی موجودتھے