انوشہ جعفری : ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار کرلیے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان عمرے کے ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان نے سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی۔ ملزمان کے سامان سینیگال کے ویزے برآمد کر لیے گئے ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 22 لاکھ کے عوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کئے ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔