ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف کے دروازے پر انصاف کی موت؛ تنخواہ نہ ملنے پر معزز ادارہ کے ملازم نےخودکشی کر لی

Lahore High Court Bar Association, Lahore, Suicide, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم  ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ بار کے ملازم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی
 خود کشی کرنے والا لاہور ہائیکورٹ بار کا ملازم محمد خالد گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان تھا ،محمد خالد نے گھریلو حالات سے تنگ آکر بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، ریسکیو کی ماہر ٹیموں نے نہر سے ڈیڈ باڈی تلاش کی ، مرحوم خالد کے پانچ بچے ہیں اور وہ کرائے کے گھر میں رہ رہا تھا ،خالد لاہور ہائیکورٹ بار میں 25 سال سے ملازمت کر رہا تھا،

لاہور ہائیکورٹ بار کے تمام ملازمین تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر پریشان ہیں ، ہائیکورٹ بار کے ملازمین کا خود کشی کرنے والے بار ملازم محمد خالد کے ورثاء کے لئے حکومتی امداد اور ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے.