عابد چودھری : شہر میں پولیس سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 435وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 11گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا ۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 15فراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر30شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات پر3شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ اس کے علاوہ 51موٹرسائیکلیں چوری، 1دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 324ورداتیں رپورٹ ہوئیں ۔
لاہور پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے ۔