وقاص احمد : صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 271ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 283لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 80شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 203معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔