زاہد چوہدری :محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کر دئیے۔
ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ایک ہفتہ میں 29 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 288 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے
گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 کیسز رپورٹ
22 Aug, 2024 | 01:59 PM