شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے اپنے بوائے کو زخمی کردیا

22 Aug, 2024 | 05:34 PM

ویب ڈیسک : بھارت میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے اپنے بوائے کو زخمی کردیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 26 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ پر باورچی خانے کے چاقو سے حملہ کیا اور لڑکے کو زخمی کیا، جس کے بعد لڑکا وہاں سے بمشکل بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے وار کے بعد متاثرہ شخص اسپتال پہنچا اور بعدازاں پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کروائی، تاہم پولیس کی جانب سے فی الحال خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

مزیدخبریں