اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.52 روپے سے بڑھ کر 278.67 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوور 69 پیسے اضافے سے 311.19 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.92 روپے مہنگا ہوکر 365.79 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.22 روپے ، سعودی ریال بھی 74.22 روپے پر ہی برقرار رہا ۔