اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر سے زخمی ہوگئیں

22 Aug, 2024 | 05:18 PM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر سے زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا ہاتھ زخمی تھا اور وہ ہسپتال میں موجود تھیں ۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ہاتھ پر خون دیکھا گیا اور وہ آکسیجن لگائے بیٹھی تھیں ۔

 

 ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اپنی صحت کے لئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔

دوسری جانب اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان سے اظہار ہمدردی کیا گیا اور ان کی صحت کے لئے دعا کی گئی۔

کچھ مداحوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

مزیدخبریں