بابر شہزاد ترک : پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ، خیبر پختونخوا، سندھ کے 3 اضلاع اور پہلے سے متاثرہ 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت میں قائم انسدادِ پولیو لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔ 5 سے 7 اگست کرک، سجاول، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، 5 سے 7 اگست کوئٹہ، چمن، لورالئی، ژوب، پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ۔
انسدادِ پولیو لیبارٹری کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، رواں سال مجموعی طور پر ملک بھر میں 15 بچے پولیو سے متاثر ہوئے، مجموعی طور پر وائرس ملک کے 62 اضلاع میں پایا گیا ۔ ملک کے تمام بچوں کو پولیو سے مسلسل خطرہ لاحق ہے ۔
وزارتِ صحت کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ والدین پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس بچوں کو کروائیں ۔