محمد عمران: اٹک میں سکول بس پر فائرنگ میں جاں بحق ہونےو الی بچیوں کی میتیں گھر پہنچ گئیں۔
جاں بحق بچیوں ارمین اور عروہ کی میتیں گھر پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔متاثرین نے جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ متاثرہ بچی کے چچا کا کہنا ہےکہ ہم ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر کے کام سے مطمئن ہیں،ہمیں امید ہے کہ ہمیں بہت جلد انصاف ملے گا۔
فائرنگ میں جاں بحق بچیوں کی نماز جنازہ شام 6 بجے ڈھیری کوٹ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈھیری کوٹ میں صبح سکول وین پر فائرنگ میں 2 بچیاں جاں بحق ہوئی تھیں،واقعہ میں 5 بچے اور سکول وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا۔