بسام سلطان : لاہور میں صفائی مہم ،خالی پلاٹوں میں آپریشن کلین اپ جاری کردیا۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہے گی ۔
سی ای او بابر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سمن آباد ٹاون پہنچ گئے۔سی ای او نے سبزہ زار، گلشن راوی، کوٹ کمبوہ، نگر ٹاؤن، لیاقت چوک کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ بابو صابو، شیرا کوٹ، سوڈیوال، یتیم خانہ چوک کا بھی دورہ کیا۔
عملے کوسڑکوں کے اطراف صفائی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئیں ۔بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ 1ہفتے میں 500سے زائد خالی پلاٹوں کی کلیئرنس مکمل کی جا چکی ہے ۔افسران فیلڈ میں رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں گے۔
سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔