لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری،تمام ریکارڈ طلب 

22 Aug, 2024 | 03:54 PM

 شاہد سپرا: لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔ وزارت پاور ڈویژن نے کمپنیوں سے افسران و ملازمین سمیت تمام املاک کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
وزارت پاور ڈویژن نے کمپنیوں سے ایچ آر سمیت دیگر شعبہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا ہے،

مراسلے کے مطابق کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر تعینات افسران و ملازمین کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ گرڈ سٹیشن، الیون کے وی فیڈرز سمیت دیگر ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ذمہ واجب الادا واجبات اور عدالتوں میں زیر سماعت صارفین کے کیسز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔

لیسکو سے بیلنس شیٹ اور زیرالتواء آڈٹ اعتراضات کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ حکومت نے مرحلہ وار کمپنیوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جس کے تحت اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

مزیدخبریں