جنید ریاض : لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک دوسرا سالانہ امتحان ہو رہا ہے ۔لوکل چھٹی کے باوجود لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے تمام پیپرز معمول کیمطابق ہونگے
عرس مبارک حضرت داتا علی ہجویری 26 اگست بروز سوموار شہر میں لوکل چھٹی ہوگی۔لوکل چھٹی کے باوجود لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے تمام پیپرز معمول کیمطابق ہونگے
پیر کے روز 4 مضامین کا پیپر لیا جانا ہے۔26 اگست کو کیمسٹری، جنرل سائنس،جغرافیہ اور صحت و جسمانی تعلیم کا پیپر ہوگا