ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارساز حادثہ؛ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، گورنر سندھ

 کارساز حادثہ؛ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کارساز حادثے میں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، کوئی بھی طاقتور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا ۔

کامران ٹیسوری نے کارساز حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دو جانیں چلی گئیں، وکیلوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، کوئی بھی طاقتور ہو وہ اللّٰہ سے نہیں بچ سکتا۔ یہ لوگ اپنا گزر بسر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے بغیر کررہے تھے، اگر انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا تو بحیثیت گورنر ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا آپ بھی اس کیس کو مانیٹر کریں، کہیں انصاف ہوتے ہوتے رہ نہ جائے۔