ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کا شکار ہونیوالے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ

دہشت گردی کا شکار ہونیوالے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوبہ سندھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید نے ایک مراسلے کے ذریعے نجی اسکولوں کو دہشت گردی کا شکار ہونے والے والدین کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدن اور شہید والدین کے بچوں کو نجی اسکولوں میں مفت تعلیم دی جائے گی۔

اُنہوں نے تمام اسکولوں میں مفت تعلیم دینے کے لیے والدین اور اساتذہ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سے بچے مستحق ہیں اور اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھایا جائے گا۔ ایسے 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔