یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے، امیر جماعت اسلامی

22 Aug, 2024 | 03:04 PM

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں ، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم معیشت کا پہیہ چلانے والے لوگ ہیں، ایک دن کی ہڑتال معیشت چلانے کیلئے ہے، کوئی حمایت نہ کرے تب بھی جماعت اسلامی ہڑتال کرے گی، یکم ستمبر سے عوام رابطہ مہم شروع کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت بند کرنے والے نہیں کھولنے والے ہیں، یہ سارے کام پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آگے بڑھنا ہے،ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرنا ہے، سب لوگ اپنے اپنے اہداف طے کرلیں ،یہ لمبی لڑائی ہے، یہ لڑائی ہم عوام کیلئے لڑرہے ہیں،سب ہمارا ساتھ دیں۔ اللہ نے چاہا تو بہت زیادہ فنڈز ملیں گے،لوگوں کو ریلیف دیں، عوام کو حق دو اور عوام کو فنڈ بھی ٹھیک سے دینا ہے، ہم ممبر سازی مہم بھی شروع کرنے جارہے ہیں، پوری مہم کے دوران کوئی دیہات چھوٹنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں دیہات کے لوگوں کو نکالنا ہے ،مارچ کرنا ہے، ایسا پروگرام تشکیل دیں کہ لوگ بس چلنا شروع کریں، ہمارا مارچ پورے پاکستان کے لوگوں کا مارچ ہونا چاہیے، اتنی قوت سے چلیں گے کہ مارچ کے دوران ان کو جھکنے پر مجبور کردیں گے۔ آپ اجازت دیں گے تو ہم 15دن بعد واپس آئیں گے اب ایسا نہیں چلے گا، ہم عوام کی طاقت سے چلیں گے،حکومت کو حق دینا پڑے گا۔

مزیدخبریں